حلیم عادل کی گرفتاری سیاسی انتقام، سینٹ الیکشن پاکستان میں کاروبار: اسد عمر
حیدرآباد(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن پاکستان میں کاروبار بن گیا ہے۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن وزیر آباد کی سیٹ صرف 5 ہزار کے مارجن سے جیتی۔ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، پیپلزپارٹی کا سندھ میں ووٹ بینک ختم ہوگیا ہے۔انکا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر اندورن سندھ کے لیے کراچی طرز کا پیکج تیار کیا جا رہا ہے، مارچ، اپریل میں عمران خان اعلان کرینگے۔