فتح کا کریڈیٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے: وہاب ریاض
لاہور (نمائندہ سپورٹس )پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ فتح کا کریڈیٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، بیٹسمین پہلے ہی اچھا کررہے تھے اب بائولرز نے بھی شاندار کھیلا۔ برا میچ ہونے کے بعد اگلے روز اچھی کارکردگی ہو تو کافی اچھا لگتا ہے۔ ٹیم میں فائٹنگ سپرٹ فتح میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے۔پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا کہ بیٹنگ میں غلطیاں کررہے ہیں اور غلطیوں سے سیکھ نہیں رہے۔ کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں غلطیوں کو نہ دہرائیں۔