• news

حمزہ شہباز کو بلاول  کافون  رہائی پر مبارک باد دی

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون کیا ہے۔عطا تارڑ کے مطابق  بلاول نے حمزہ شہباز کو رہائی پر مبارکباد دی ۔حمزہ نے بلاول کو انکی ہمشیرہ بختاور کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ بلاول نے حمزہ کو سینٹ الیکشن کے حوالے سے 2مارچ کو ہونے والے عشائیے کی دعوت دی۔

ای پیپر-دی نیشن