سینٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد حکومت کو سرپرائز دے گا: شعیب بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن محمد شعیب بٹ نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد حکومت کو سرپرائز دے گا جس کے بعد حکومت کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا ۔ ڈسکہ الیکشن کا دربارہ پولنگ کا اعلان کر کے الیکشن کمشن نے آئینی ذمہ داری پوری کر دی ہے ۔ عمران نیازی اور اسکے حواریوں کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف لیگی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا محمد شعیب بٹ نے مزید کہا کہ ڈسکہ الیکشن کا دربارہ پولنگ کا اعلان کر کے الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی ہے اور اس ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن میں دھاندلی کی جو کھل کر سامنے آگئی ہے اگر انھوں نے دھاندلی نہیں کی تو پھر الیکشن رکوانے کی درخواستیں کیوں دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف شہباز شریف مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح متحد ہے اس کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنی موت آپ مر چکے ہیں۔