• news

مدارس دین کے قلعے ‘ علم وعرفان کے مراکز ہیں:ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مدارس دین اسلام کے قلعے اور علم وعرفان کے مراکزہیں۔مدارس قرآن وسنت کی تعلیم اور دینی علوم کی اشاعت وفروغ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔مدارس وقت کے ساتھ اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لارہے ہیں۔صالح معاشرے کے قیام کیلئے اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کی زیر صدارت سالانہ تقریبات کے حوالہ سے ہونے والے اساتذہ ومدرسین کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8مارچ سے ہفتہ اکابر منایاجائے گا جس میں صدرالافاضل مولانا نعیم الدین مراد آبادی،بانی جامعہ نعیمیہ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدحسین نعیمی اور شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدکے دینی وملی اورفلاحی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔اجلا س میں یہ بھی طے پایا کہ جامعہ نعیمیہ کے سالانہ جلسہ دستار فضلیت وتقسیم اسناد 14مارچ کو منعقدکیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن