پاکستان بھارت کیساتھ جنگ نہیں مذاکرات کا خواہاں ہے: ارسلان خالد ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے اعلان کا خیرمقدم کرنا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید وحمایت ہے کیونکہ پاکستان بھارت کیساتھ جنگ نہیں مذاکرات کا خواہاں ہے اس سے ہی تمام تصفیہ طلب مسائل حل ہوسکتے ہیں تو دوسری طرف خطہ میں بھی قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے بھارت کی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون کی وجہ سے علاقائی امن خطرے میں پڑ چکا ہے ۔