• news

خاشقجی قتل کیس سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ قابل مذمت ہے:عبدالغفورراشد

لاہور(خصوصی نامہ نگار )نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سعودی ولی شاہ محمد بن سلمان کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی امریکی اخبار کے صحافی خاشقجی کے مبینہ قتل میں ملوث ہونے کے بارے میں رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد،جھوٹ ،بہتان ،من گھڑت اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ عالمی ایجنسی مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنا چاہتی ہے تاکہ استعماری مقاصد کی تکمیل کے لئے مسلمان ممالک میں عدم استحکام جاری رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کو صحافی کے قتل میں غلط طور پر ملوث کیا جارہا ہے۔ خفیہ عالمی ایجنسیاں دراصل اقوام عالم کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں اور حالات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن