جدیدٹیکنالوجی کے منفی اثرات سے دنیا متاثر ہورہی ہے:جاویدقصوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ۱کیسویں صدی کے ٹیکنالوجی انقلاب نے دنیا پر کئی مثبت اور منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ ان مثبت اور منفی اثرات سے دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔ سیاسی، سماجی اور معاشی سطح پر یہ اثرات اس قدر ہمہ گیر ہیں کہ اس سے کوئی مستثنیٰ نہیں ہے۔ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے اس عظیم انقلاب کا ایک بڑا پہلو سوشل میڈیا ہے۔ ان خیا لات کا اظہارانہوںنے منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام ہونے والی میڈیا و سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ سے بلال قدرت بٹ ، نصراللہ گوارائیہ ،قیصر شریف ،محمد فاروق چوہان ،میاں اشفاق انجم ،محمد جنید،قاسم ریاض فاروق ، شمش الدین امجداور فرید رزاقی نے بھی خطاب کیا ۔