تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عشق رسول تمام عبادات کی جان،ایمان کا حسن اور تسخیر کائنات کی کنجی ہے،تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشق رسول غازی ممتاز قادری کی یاد میں منعقدہ عشق رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے شہید ناموس رسالت غازی ممتاز حسین قادری کی لازوال قربانی اور جرات و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازی کی نماز جنازہ میں 60 لاکھ افراد کی حاضری ان کے جذبہ عشق رسول کو تاریخی سیلوٹ تھا،خونی رشتے کے بغیر ایک کانسٹیبل کیلئے اتنی زبردست محبت امت مسلمہ کے دلوں میں ایک تحفہ خداوندی ہے۔