حافظ آباد میں تعلیمی دہشت گردی ناقابل قبول ہے: سائرہ افضل تارڑ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ(ن) کی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں تعلیمی دہشت گردی ناقابل قبول ہے، غریب گھرانوں کے بچوں کے تعلیمی مستقبل پر شب خون نہیں مارنے دینگے۔ کالجز کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ضم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ان خیالات کااظہار گذشتہ روز مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میڈیا ایک سچ لکھے تو صحافیوں کو دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جعلی وزیر اعظم نے جعلی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھاآدھی قوم پہلے ہی سڑکوں پر آ چکی ہے ریسرچ کے سارے فنڈز پہلے ہی بند کئے جا چکے ہیں جو احتجاج کرے حکومت اسے دھمکانے کا سلسلہ شروع کر دیتی ہے ہم نہیں چاہتے کہ اساتذہ سڑکوں پر آئیں حکومت کے تمام ایم این ایز نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کر نے والے نواز شریف کا نام ختم کرنا چاہنے والی حکومت کو کراچی سے خیبر تک شکست فاش ہوئی ہے حکومت ڈری ہوئی ہے یہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے چوہدری عابد چھٹہ، مسلم لیگ ن کے نائب صدر چوہدری امداد حسین نیکوکارہ، چودھری مختار احمد موکھی چوہدری زمان بھون خالد محمود بٹ چوہدری ریاض تارڑ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔