حکومت نے پٹرولیم قیمتوں پر قابو نہ پایا تو پہیہ جام کردینگے:اویس چودھری
لاہور( سٹاف رپورٹر)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیٹرو لیم مصنوعا ت قیمتیں کنٹرول نہ ہو ئیں تو پہیہ جام کردینگے،حکومت اگر معاشی پہیہ جام نہیں کر نا چاہتی تو پیٹرو ل مصنوعا ت قیمتو ں میں کمی کرنے کے اقداما ت کرے ،پیٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں آئے روز اضا فے نے ٹرانسپور ٹر ز کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسا محسو س ہو رہاہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔