• news

حضرت علی ؓ کی حیات کا ہر پہلو ‘ فیصلہ‘ اقدام شجاعت کی مثال:مقررین

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر انتظام، امام المتقیان حضرت علی ؓ کے روز ولادت اور شجرہ طیبیہ حوزہ علمیہ جامعہ العروہ الوثقی کے 11ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جشن میلاد بوترابؓکے موضوع پر بڑے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میںسید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی، علامہ پیر شفاعت رسول ،پروفیسر قاری ظفر اللہ شفیق ،میاں مقصود احمد، علامہ مرزا یوسف حسین سمیت مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات اور ہزاروںکارکنوں نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیر خدا حضرت علیؓکی زندگی کا ہر پل، ہر فیصلہ اور ہر اقدام شجاعت کی مثال ہے۔ امیر المونین کو اسوہِ عمل قرار دے کر ہمیں اپنے کردار و عمل کو ڈھالنا ہے!خدا وند تبارک و تعالیٰ نے ان ہستیوں کو رول ماڈل اور اسوہ بنایا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہاکہ آج ہماری مملکت اور اس دنیا کی بد حالی کی وجہ حماقتوں کی پیروی اور حکمتوں سے دوری ہے۔ہمیں حکمتوں کی طرف لوٹنا ہو گا اور حکمتوں کا منبع مولائے کائنات، امیر السالکین، امیر الصادقین، امیر الصالحین، قاتل المشرکین، یعسوب الدین، امام المسلمین حضرت المومنین علی ابن ابی طالبؓ کے خطبات اور فرمودات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن