ترک نژاد نوجوان کی فائرنگ: میکسیکو میں 11 افراد قتل
میکسیکو سٹی (نوائے وقت رپورٹ) میکسیکو میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 11 افراد کو ہلاک‘ خاتون اور لڑکے کو زخمی کر دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرک سوار مسلح شخص نے ریاست جیلیسکو میں گھر کے سامنے موجود افراد پر فائرنگ کی جس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاستی پراسیکیوٹر کے مطابق حملہ آور ترک نژاد نوجوان تھا۔ پولیس فورس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔