وزیراعلیٰ اصلاحی پروگرام سے اوقاف نے بے مثال ترقی کی:سعیدالحسن شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کے اصلا حی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی اور بے مثال ترقی نے تاریخ رقم کی ہے۔اصلا حتی پروگرام کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ کے ہر سیکشن کی ذمہ داریوں کو مزید فعال بنادیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے عہدیدارن اور ورکروں کے وفد سے ملا قات میں انہوں نے کہا کہ محکمانہ پالیسیوں کو خراب کر نے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے سلسلہ میں سخت اقدامات جاری ہیں۔حکومت پاکستان کے گرین اینڈ کلین ویژن کے تحت 175ایکٹر وقف اراضی کی شجر کاری کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔جس پر محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید برآں محکمہ ماحولیات کے تعاون سے گرین ٹاو ٔن لاہورمیں موجود وقف اراضی پرپودوں کی نرسری کیلئے ایم او یو بھی دستخط کیا ہے۔پٹہ دار کو اوقاف آرگنائزیشن کی اراضیات پر بھی 10 ہزار درخت فی ایکٹر لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈیرہ غاری خان سرکل میں 32 ایکڑ وقف اراضی کی جدیدٹیکنالوجی سے حد براری کا عمل جاری ہے۔