گیلانی دور میں کسی سیاسی مخالف پر مقدمہ نہیںبنایا گیاتھا:ایڈون سہوترا
لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم پاکستان تھے تو انہوں نے اپنے دور میں اپنے کسی ایک بھی سیاسی مخالف پر مقدمہ نہیں بنایا تھا، انہوں نے اپوزیشن کے ایم این ایز کو بھی برابر کے ترقیاتی فنڈز دئیے تھے۔کسانوں کو ان کی محنت کے مطابق قیمت ادا کی تھی، ان کے دور میں کسان خوشحال تھا۔ انہوں نے اپنے ہر بجٹ میں سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔