حکومتی نااہلی سے پوراملک سراپا احتجاج ہے:اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ حکومتی نااہلی ، ناکامی اور عوام دشمن حربوں کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ تبدیلی سرکارکے ناجائزاقتدار کو عوام نے برداشت کیا کہ شائد بڑے بڑے دعوے کرنے والا کوئی بڑا تیر مار لے گا مگر عوام کے تو حالات نہیں بدلے، البتہ حکمرانوں کے اپنے حالات ضرور بدل گئے ہیں۔شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ملک کی اشد ضرورت ہیں۔ قرض ،سود ، کرپشن ، بدعنوانیوں کی لعنت سے مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور میرٹ کی پامالی عوام کے لیے عذاب بن گئی۔