• news

پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پرائیوٹائز نہیں کیا جائیگا: حسین جہانیاں گردیزی

لاہور ( نیوزرپورٹر ) سی بی اے یونین پنجاب سیڈ کارپوریشن کے صدر شہباز بریار نے صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کے بیان " پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پرائیوٹائز نہیں کیا جائیگا" پر ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے یہ بیان دے کر پنجاب کے کسانوں اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ملازموں کے دل جیت لئے۔ پنجاب حکومت نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو جو زمین دینے کا اعلان کیا ہے اس سے تصدیق شدہ بیج کی مقدار میں اضافہ ہوگا اور ہم کسانوں کو زرعی اجناس کا زیادہ سے زیادہ بیج فراہم کرنے کے قابل ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن