• news

لانگ مارچ 26  مارچ سے شروع ہوگا دھرنا 10 اپریل تک ہوگا: محمد زبیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ 26 مارچ کو کئی شہروں سے شروع ہوگا۔ دس اپریل سے رمضان المبارک شروع ہو رہا ہے۔ دھرنا دس اپریل تک ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی جیت گئے تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ ابھی یہ طے نہیں کہ لانگ مارچ کب اسلام آباد پہنچے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے  انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ 26  مارچ کو کراچی‘ کوئٹہ‘ لاہور سمیت دیگر شہروں  سے شروع ہوگا۔ دس اپریل سے رمضان  المبارک  شروع ہو رہا ہے۔ دھرنا دس اپریل تک ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن