ایران کا نیوکلیئر ڈیل پر مذاکرات سے انکار، مایوسی ہوئی: ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل پر ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے انکار پر مایوسی ہوئی۔ ایران کے ساتھ جوہری‘ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے عالمی طاقتوں سے مشاورت کریں گے۔ ایران کے ساتھ بامقصد سفارتکاری کیلئے پہلے کی طرح تیار ہیں۔ اس حوالے سے ایران کا کہنا ہے کہ 2015ء کی جوہری ڈیل پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔