تلاشی آپریشن ، چھاپے ،3 نوجوان گرفتار ایل او سی پر فوجی آپریشنز جاری
سرینگر(کے پی آئی ) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایل اوسی پر پا ک بھارت کے حالیہ جنگ بندی معائدے کے باوجود فوجی آپریشنز جاری ہیں ،کئی مقامات پر کریک ڈاون اور تلاشی کارروائیوں میں کئی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سرینگر کے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں شبانہ جبکہ پلوامہ اور شوپیان میں کئی دیہات کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشیاں لی گئیں۔44 آر آر اور ایس او جی پلوامہ نے دربگام پلوامہ میں شام ایک مخصوس محلے کا گھیرائو کیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔اس دورانرئیس احمد میر ولد محمد اکبر نامی نوجوان کو گرفتارکیا گیا ۔ قصبہ یار میں بھی فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران غلام احمد ولد فاروق احمد لون نامی شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ دوران شب پلوامہ کے ہی اگلر کنڈی گائوں کو محاصرے میں لیکر عاقب احمد شاہ ولد عبدالغنی شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔