مسلم لیگ (ن) نے پی کے 63 کا الیکشن چوری کیا: پرویز خٹک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ پی کے 63 کا الیکشن مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے جیتا نہیں بلکہ چوری کیا ہے۔ پی کے 63 کے الیکشن میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے۔ تمام ثبوت اور شواہد الیکشن کمشن میں جمع کرا دیئے ہیں۔ الیکشن میں ہونے والی چوری کے پیچھے پڑ چکا ہوں۔ میں جس چیز کے پیچھے پڑ جاتا ہوں اس کو منطقی انجام تک پہنچاتا ہوں۔ پی ڈی ایم نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے تجوریاں کھول دی ہیں۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے۔ سینٹ الیکشن میں حکومت اتحادیوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔