انٹارکٹیکا میں نیویارک کے رقبے جتنا برفانی تودہ ٹوٹ گیا
لندن (نیٹ نیوز) انٹارکٹیکا میں برطانوی ریسرچ سینٹر کے قریب نیویارک شہر کے رقبے سے بھی بڑا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا۔ برطانوی انٹارکٹیک سروے کے مطابق یہ برف کا حصہ بیڈ فور شائر کاؤنٹی کے برابر اور ایک ہزار 270 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس برگ ٹوٹنے سے برطانوی ریسرچ سٹیشن متاثر نہیں ہوگا۔ ماہرین نے 10 سال قبل اس مقام پر دراڑ پڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔