• news

کرپشن کیس ، سرگودھاسے مسلم لیگ ن کے نائب صدر اسلم نویدکی ضمانت منظور

سرگودھا (نمائندہ خصوصی)سرگودھا کی ہاوسنگ سکیم کیس میں چار ماہ سے آسیر سابق میئر مسلم لیگ ن سٹی کے نائب صدر ملک اسلم نوید کو ساتھی ملزمان کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ نے سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرگودھا شہر کی ہاوسنگ سکیم خیابان نوید میں کھالاجات کی سرکاری اراضی شامل کر کے رہائشی پلاٹ کاٹ کر فروخت کرنے کے الزام تھا،مقامی عدالت اینٹی کرپشن  میں دائر درخواست ضمانت کے اخراج پرملزمان کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ نے سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن