سونا1050روپے سستا‘ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے تولہ ہو گئی
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) سونے کی قیمت1050روپے کی کمی ہوگئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے پر آگیا اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت900 روپے کی کمی سے 93 ہزار664 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1764 ڈالر پر آگیا۔