• news

بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں: شاہ محمود 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔  اپنے آبائی حلقہ ملتان میں گفتگو کرتے کہا یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ کسی سربراہ مملکت نے 74 سال میں پہلی بار عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی۔ وہ اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی شفافیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انشاء اللہ پاکستان جلد گرے لسٹ سے بھی نکل جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن