فیصل آباد: ہینڈ فری لگا کر گانے سننے میں مگن نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
فیصل آباد(آن لائن) موبائل فون سننے کا جنون، ٹرین کی زد میں آکر 16سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ 203 رب محلہ سخی سرور کا رہائشی 16 سالہ علی شیر فیکٹری ملازمت سے فارغ ہو کر موبائل فون پر ہینڈ فری لگا کر گھر آ رہا تھا جب وہ ٹرین کی زد میں آگیا۔ جھمرہ روڈ چناب سٹیل مل نزد نشاط آباد کے قریب پہنچا تو پیدل پٹڑی پر چل رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی، جس کی زد میں آکر بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 ٹیم نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچایا، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔