• news

کرکٹر ک و کرونا: بائیوسیکیور ببل کی افادیت پر سوالات اٹھا دیئے 

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کا بائیو سیکیور ببل "ان سیکیور ببل" بن گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کے مثبت کرونا ٹیسٹ نے بائیو سیکیور ببل کی افادیت اور حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے۔ ذرائع کے مطابق بائیو سیکیور ببل کی سختیاں دکھانے، بیان کرنے یا میڈیا میں بتانے کی حد تک تو بہت سخت ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کئی معاملات میں سمجھوتہ کر رہا ہے۔ لیگ کے آغاز ہی میں پشاور زلمی کے کپتان اور کوچ کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی سے ملاقات نے بائیو سیکیور ببل کا مذاق بنایا تو کرکٹ بورڈ نے قوانین پر عملدرآمد کی بجائے نرم رویہ اختیار کیا۔ فواد احمد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کھلاڑی کا نام بتانے سے گریز کیا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے فواد احمد کا نام جاری کر دیا۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہونا تھا۔ ہنگامی حالات کی وجہ سے پہلے میچ کا وقت بھی تبدیل کرنا پڑا۔ بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ کہتے ہیں کہ میچ ملتوی ہونے سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو بہتر انتظامات اور فیصلے کرنا ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن