• news

آرمی چیف کا دورہ لاجسٹکس تنصیبات، ورکشاپ: برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور بطور خاص افغان امن عمل پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ علاوہ ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹکس تنصیبات اور ورکشا پ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  ورکشاپ کی مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچرز کا دورہ کیا جس میں فوج کے لئے ٹرانسپورٹ کی خصوصی اشیاء کی وسیع رینج کا انتظام کیا گیا تھا۔ انہیں یہاں تیار کی گئی اشیاء و خدمات، گاڑیوں کے اپ گریڈیشن میکنزم اور سنٹرل سٹورز کو سنبھالنے کے بارے میں بریف کیا گیا۔ آرمی چیف نے عملہ کی لگن، کارکردگی، جدید ترین معیار کے مطابق معیاری انجینئرنگ کے طریقوں کے ذریعہ سہولیات اور خدمات کی فراہمی کی تعریف کی۔ چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے  جنرل قمر جاوید باجوہ کا  استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن