• news

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا  کے درمیان تیسرا ٹی20کل کھیلا جائے گا

ویلنگٹن( اے پی پی) نیوزی لینڈ اورآسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی20انٹرنیشنل میچ کل ،ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا،میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل ہے ۔ کیویز نے پہلے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو 53رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں4  رنز سے ہرایا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈکے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5ٹی-20بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن