• news

مہنگائی نے غریب عوام کو 2وقت کی روٹی سے محروم کر دیا :غلام حسین بلوچ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے رہنما غلام حسین بلوچ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے۔ وہ علاج معالجہ کیسے کرائیں گے۔ صحت کارڈ دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ کیونکہ اس مراحل ہی عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہے۔ جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے ایسے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کررہی ہے۔جہاں ہسپتال تو دور کی بعد کوئی ڈسپنسری بھی میسر نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے زون 171 کے زیر اہتمام جلیانہ گاؤں نزد بحریہ ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے نائب صدر ارشد جاوید،، صدر الخدمت غربی لاہور سید معظم علی، اکرم مغل، طارق علی چٹھہ، آصف چوہدری، ملک مبشر و دیگر موجود تھے۔ جبکہ ڈاکٹر امان، ڈاکٹر اسداللہ، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیق نے مریضوں کا چیک اپ کیا اورانہیں فری ادویات اور عینکیں فراہم کیں۔

ای پیپر-دی نیشن