• news

سینٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے خوش آئند ہے:جہانگیر اشرف وینس

  ایمن آباد( نمائندہ نوائے وقت) ڈیموکرٹیک پارٹی کے صدرجہانگیر اشرف وینس نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے کو خوش آئند قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ سینٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226کے تحت خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوتے ہیں۔لہذاسپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کو کو مسترد کرکے آئین کی روح کے مطابق اپنی رائے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمشن پاکستان اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کر ے تو شفاف الیکشن کے حوالے سے بہت ساری شکایات خودبخودختم ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن