اعجاز چوہدری کی امیر العظیم سے ملاقات‘جماعت اسلامی کا سینٹ الیکشن میں تعاون سے انکار
لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان تحریک انصا ف سنٹرل پنجاب کے صدر، نو منتخب سینیٹر اعجاز چوہدری نے منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی نے سینٹ کے الیکشن میں جماعت اسلامی سے تعاون کی اپیل کی۔جس پر جماعت اسلامی نے تعاون اور حمایت سے انکارکردیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہاکہ حالیہ دنوں سینٹ الیکشن کے حوالے سے مختلف طرح کی سرگرمیاں چلتی رہی ہیں۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں ہمار ے ذمہ داران نے وہاں کی اپوزیشن سے مذاکرات کئے۔