ڈی اے پی کھادکی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے:جاوید قصوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ڈی اے پی کھادکی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے۔اس سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ فی بوری 150روپے کے اضافے سے قیمت5215روپے ہوجائے گی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کوعوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی اے پیکھاد کے بعد یوریا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت نے کسانوں سمیت معاشرے کے ہر طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حکمرانوں کا شعبہ زراعت سے وابستہ افراد کے ساتھ سلوک سوتیلی ماں جیسا ہے۔