فیصل آباد جیسے صنعتی شہر میں خودکشیاں لمحہ فکریہ ہیں:بشارت جسپال،راجہ زاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال،راجہ زاہد نے کہا ہے کہ فیصل آباد جیسے صنعتی شہر میں خودکشیاں لمحہ فکریہ ہیں۔آئے روز غریب پھندے سے جھول رہے ہیں مگر مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کرنے کیلئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نظر نہیں آتی۔دوسری طرف ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔گگو منڈی میں ڈاکو ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے اس دوران نوجوان مستنصر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب اس ڈاکو گردی اور بے گناہ نوجوان کے قتل کا نوٹس لیں۔