• news

سپریم کورٹ فیصلہ ‘حکومت نے نہ مانوں کی رٹ لگارکھی ہے:عظمی بخاری 

لاہور (خصوصی نام نگار )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا جس میں حکومت ہٹ دھرمی میں نہ مانوں کی رٹ لگا رہی ہے ، اب آر ٹی ایس اور وٹس ایپ نہیں چلے گا، وفاقی وزراء کا الیکشن کمشن پر دھاوا بولنا غلط ہے۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ بڑی مشکل سے باجی کو بھیجا ہے لمبا بولتی ہیں اور بے تکا بولتی ہیں، سپریم کورٹ پر حکومت اوپن بیلٹ پر گئے تھے۔ الیکشن کمیشن پہلے بھی ٹرانپرنسی کا کام کرتی ہے۔ حکومت آر ٹی ایس جیسا کام چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر وفاقی وزرا نے دھاوا بولا ہے، الیکشن کمیشن اسی پٹیشن کے اندر اپنا جواب جمع کرواچکا ہے الیکشن سیکرٹ بیلٹ پر ہوگا، اب آر ٹی ایس اور وٹس ایپ نہیں چلے گا، وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن پر دھاوا بولنا غلط ہے۔ا نہوںنے کہاکہ  یہ حکومت صادق سمجرانی اور چوہدری سرور کی جیت بھول چکے ہیں۔ صدر مملکت کی پوزیشن بہت متنازعہ ہوتی جارہی ہے، صدر مملکت اپنی پوزیشن پر قائم نہیں رہ سکتے ان کو استعفی دے دینا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن