کاہنہ:اراضی ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاون میں ریونیو عوامی خدمت کچہری
کاہنہ(نامہ نگار)پنجاب حکومت کی ہدایات پر اراضی ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاون لاہور میں گذشتہ روز ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تحصیلدار ذوالفقار ہنجرا نے پٹواریوں کو سائلین کی شکایات کا فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے 25فروری تک وصول ہونے والی پرچہ رجسٹریوں پر فوری انتقال کرنے،پرانی درخواستوں نمٹانے کاحکم دیا۔جبکہ پٹواری کیطرف سے جعلی فردیں سامنے آنے کا انکشاف ہوا۔نائب تحصیلدار عمران حفیظ نے فردوں پر جعلی دستخط ومہر پٹواری پر تشویش کا اظہار کیا۔اس بار صرف دس سائلین نے تحصیل ماڈل ٹاون کے پٹواریوں ودیگر کے متعلق شکایات درج کروایں۔ ذرائع نے بتایا کہ تاحال بیشترشکایات کا ازالہ نہ ہو سکا جبکہ افسر اوربااثر پٹواری اس باربھی ریونیوعوامی خدمت کچہری میں حاضرنہ ہوئے۔عوامی حلقوں نے عوامی خدمت میں دلچسپی نہ رکھنے والے پٹواریوں اور افسروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔