حمزہ شہبا زنے انتقامی کارروائیوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا:فیضان خالد
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میںقائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میںسابق ایم پی اے چودھری فیضان خالد ورک نے اپنے ڈیرہ پر کارکنوںمیں مٹھائی تقسیم کیں جنہوںنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے چودھری فیضان خالد ورک نے کہاکہ حمزہ شہبا ز کی رہائی حق وسچ کی فتح ہے جنہوںنے 22 ماہ تک استقامت کاپہاڑ بن کر حکومتی سیاسی انتقامی کارروائیوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا میاں حمزہ شہبازشریف کی رہائی سے حکومت مخالف تحریک کو بڑ ی تقویت ملے گی اب مریم نواز اور حمزہ شہباز ملکر نااہل اور نالائق حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔