حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی : شہباز چھینہ
بھکھی (نامہ نگار ) عوام مہنگائی کی دلدل میں پھنستے جارہے ہیں بہت جلد جعلی حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن ایم این اے سردار عرفان ڈوگر نے ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر حکمرانوںکی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات لگانے سے وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی مقبولیت کا گراف گر جائے گا مگر عوام ان جعلی اور جھوٹے حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ہیں اب مزید ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے نااہل وزیروں اور مشیروں کو پریشانیوں سے گھری عوام کی کوئی فکر نہیں یہ اپنے شوق اقتدار کے لئے قوم کو مہنگائی کی آگ میں دھکیل رہی ہے ۔