• news

حضرت خواجہ محمد یار فریدی ؒکے 73ویں عرس کی تقریبات اختتام پذیر 

ٍلاہور (خصوصی نامہ نگار) صوفی بزرگ حضرت خواجہ محمد یار فریدی کے 73ویں تین روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ہیں، صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ، سجادہ نشین غلام قطب الدین فریدی ،خواجہ عامر فرید کوریجہ، پیر دیوان احمد مسعود، پیر عبدالخالق آف بھرچونڈی شریف، بابا محمد یحییٰ، صاحبزادہ توصیف النبی، پیر راول معین کوریجہ، پیر احمد جمال، صاحبزادہ غلام نصیرالدین چراغ سمیت سینکڑوں مشائخ عظام نے عرس تقریبات میں شرکت کی۔ تقریبات میں تصوف سیمینار، چادر پوشی، محفل سماع، صوفی مشاعرہ ،محفل نعت، طلباء کے مابین مقابلہ جات، حفاظ کی دستار بندی سمیت دیگر تقریبات ہوئیں جن میں ہزاروں عقیدت مندوں نے اندرون و بیرون ملک شرکت کی۔ عرس کی مناسبت سے نوتعمیر شدہ دربار شریف سے متصل جامع مسجد اولیاء کو بھی افتتاح کے بعد نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد نشین پیر غلام قطب الدین فریدی نے کہا کہ خواجہ محمد یار فریدی تحریک پاکستان کے بھی ہیرو تھے انہیں تاریخی سنی بنارس کانفرنس میں جنوبی پنجاب میں پاکستان کی حمایت میں راہ ہموار کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن