• news

 یوسف رضا گیلانی جمہوری طاقتوں کے نامزد امیدوار ہیں: اظہر قیوم ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگی رہنماء چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان کی جمہوری طاقتوں کے نامزد امیدوار ہیں جبکہ حفیظ شیخ عالمی سامراجی قوتوں کا نمائندہ ہے اور تحریک انصاف کی کٹھ پْتلی قیادت کا پیراشوٹر امیدوار ہے اس لئے جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں اور تحریک انصاف کے جمہوریت پسند ارکان پارلیمنٹ بھی یوسف رضا گیلانی کو ہی ووٹ دیں گے اس لئے ان کی کامیابی یقینی ہے جو محترمہ مریم نواز کی سلیکٹڈ اور نااہل حکمرانوں کے خلاف کامیاب "ووٹ کو عزت دو" تحریک کا نتیجہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن