• news

سیاسی معاملات میں مشاورت پر یقین رکھتے ہیں: پرویز الٰہی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین نے پنجاب سے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے سینیٹرز اور ارکان صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی تھے۔ عشائیہ میں پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب سینیٹر کامل علی آغا کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عشائیے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، مسلم لیگی رہنما میاں منیر، ڈاکٹر عبدالرحمن، شیخ عمر حیات اور دیگر رہنما بھی شریک تھے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی میں ملک محمد انور، میاں شفیع محمد، ساجد احمد خان، علی اختر، احسان الحق، ڈاکٹر افضل، شجاعت نواز اجنالہ، عبداللہ وڑائچ، ملک جمشید الطاف، چودھری عدنان، راجہ یاور کمال خان، ظفر اقبال، سردار آصف نکئی، مہر محمد اسلم، نوابزادہ وسیم خان بدوزئی، عون حمید، فیصل فاروق چیمہ، میاں علمدار عباس قریشی، احمد علی اولکھ، محترمہ سونیا، عمر آفتاب، خرم اعجاز، نذیر چوہان، ملک مختار احمد، عبدالحئی دستی، آصف مجید، چودھری مسعود احمد، رضا حسین بخاری، اشرف خان رند، خواجہ دائود سلیمانی، سردار دوست محمد مزاری، سبرینا جاوید، عظمیٰ کاردار، مسرت جمشید، آسیہ امجد، مومنہ وحید، باسمہ چودھری، خدیجہ عمر، مامون تارڑ، احمد خان شامل تھے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کردار کو سراہا۔ ارکان اسمبلی نے سینیٹر کامل علی آغا کو بلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سینٹ کا بلامقابلہ انتخاب ایک احسن پیش رفت ہے، کشیدگی کے سیاسی ماحول میں جمہوریت کو پروان چڑھنے کا موقع ملا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے افہام و تفہیم سے درست فیصلہ کیا ہے۔ ہم سیاسی معاملات میں مشاورت پر یقین رکھتے ہیں۔ ایوان کے اندر اور باہر ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھ کر سیاست کرنے سے خلق خدا بھی خوش ہوتی ہے اور خالق کائنات بھی۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی خود مدد فرماتا ہے بس آپ نیک نیتی سے کام جاری رکھیں۔ نومنتخب سینیٹر کامل علی آغا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا قومی معاملات میں ویژن بڑا واضح ہے۔ اپنے اوپر اتحادی جماعتوں کے اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن