پی پی کا عشائیہ‘ بلاول کی دعوت پر مریم نواز مصروفیت کے باعث نہ آ سکیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ڈی ایم کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا۔ ڈنر کا اہتمام مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں کیا گیا۔ ڈنر میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا بلاول بھٹو زداری نے مریم نواز کو ٹیلی فون کر کے ڈنر میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔ تاہم وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ سکیں۔