• news

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سیف اﷲ ابڑو کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن میں سندھ سے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ سپریم کورٹ میں سیف اللہ ابڑو کی سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔  درخواست گزار کو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹا دی۔ شاہد رند نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے اپیل دائر کی تھی۔ سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنوکریٹ کی تعریف پر پورا نہ اترنے کا الزام تھا۔

ای پیپر-دی نیشن