• news

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ تابندہ طارق کا ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

 تربیلا(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر )ند یم ناصرکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( فنانس اینڈ پلاننگ)تابندہ طارق نے ہمراہ پلاننگ آفیسر ، تحصیل آفیسر(آئی اینڈ ایس)اور سب انجینئر نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن غازی کی درج ذیل ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول الدو، جنازہ گاہ حسن پور اور قاضی پور، قاضی پور میں ڈرین اور غازی کے قبرستان کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے علاوہ سریکوٹ میں واٹر بورز ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے ہدایات جاری کی کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطا بق تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر اور منظورشدہ PC-I کے مطابق مکمل کیئے جائیں ۔اور کنٹریکٹرز کو ہدایت جاری کی کہ  کام کی کوالٹی کا خا ص خیال رکھا جائیاور اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔ اس دوران  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی)نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول الدو  سے ملحقہ راستہ انتہائی خراب ہے جس سے طالبات کو  دشواری پیش آ رہی ہے  لہذا اس راستہ کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن