• news

مودی  مخالف مظاہرے بھارتی فوجی اپنی ہی گولی سے زخمی ڈرائیور کی نعش برآمد

 سری نگر(کے پی آئی) سری نگر جموں شاہراہ پر ایک کشمیری ٹرک ڈرائیور کی لاش ملی ہے۔منظور احمد لون نامی ٹرک ڈرائیور شاہراہ پر جواہر سرنگ کے قریب اپنے ٹرک میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ادھر بھارتی فورسز نے سری نگر ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، شوپیاں ، پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران  لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ دوسری جانب بارہمولہ اور اسلام آباد اضلاع کے متعدد علاقوں میں مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف متعدد مظاہرے کیے گئے۔ادھرسری نگر کے بمنہ علاقے میں تعینات شاسترا سیما بل (ایس ایس بی )کے اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیش نظر جوانوں کے لیے نفسیاتی کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی فوج ، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے جوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے  بھارتی فوجی حکام کو پریشان کر دیا ہے ۔ ورکشاپ کے نام پر چھ روزہ کورس  شروع ہو گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 90 اہلکار اس پروگرام میں شامل ہوں گے2007    کے بعد ہندوستانی فوج ، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے 490 اہلکاروں نے خود کشی کی ہے جبکہ سیکڑوں افراد نے اپنی جان لینے کی کوشش کی ہے2010 سے 2019 تک بھارت  میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113  واقعات رپورٹ کیے گئے۔پاک امریکا پبلک افیئر کمیٹی نے بائیڈن حکومت سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،امریکا میں مسئلہ کشمیر زیر بحث۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دی امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی نے ایک قرار داد کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کروائی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن