• news

نائیجیریا:  مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

ابوجا(اے پی پی) نائیجیریا کی شمالی ریاست کڈونا میں نامعلوم  مسلح شخص کی فائرنگ  کے نتیجے  میں10 افراد ہلاک ہوگئے۔نائیجیریاریاست کی داخلی سلامتی اور گھریلو امور کے کمشنر سیموئیل ارووان  نے  بتایا کہ مسلح شخص نے کدونا میں زنگون کاتف اور چکون کے علاقوں میں فائرنگ کی جس سے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نیمزید بتایا مسلح شخص کی فائرنگ  سے10 گھر،2 موٹرسائیکلیں اور ادرک کے 50 تھیلے جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ ریسکیوٹیم نے مرنیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں  کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ نائیجیریا  کی شمالی ریاست زعمارہ کے بورڈنگ سکول سے اغوا کئے گیے 279 طلبا  کو رہا کرا لیا گیا ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق  زعمارہ  کے گورنر ڈاکٹر بیلو ماتووالے  نے بتایا  کہ تمام 279 طلبا جنھیں شمالی ریاست زعمارہ کے بورڈنگ سکول سے اغوا کیا گیا تھا انہیں رہا  کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی  ہو رہی ہے کہ طلبا  کو  آزاد  کرا لیا گیا ہے  اوران کی صحت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ان  طلبا  کی رہائی اغواکاروں سے بات چیت کے کئی دور کے بعد  ممکن ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن