• news

 افغانستان: سکیورٹی فورسز کے طالبان کے اجتماع پر فضائی حملے، 4 جنگجو ہلاک

میمنہ، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع المار میں طالبان کے اجتماع پر لڑاکا طیاروں کے حملے میں 4 عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔شمالی علاقے میں فوج کے ترجمان محمد حنیف ریضائی نے منگل کے روز دعوی کیا کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت لڑاکا طیاروں نے مزاحمتی ضلع کے علاقے کوراخاشت میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے طالبان جنگجوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس میں 4 باغی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔کابل سے 425 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع صوبہ فریاب اور اسکے دارالحکوت میمنہ کے کچھ حصوں میں سرگرم طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن