• news

فعال ٹیکس دہندگان میں 30 فیصد کمی تعداد 22 لاکھ رہ گئی : ایف بی آر

کراچی(این این آئی) ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 30 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔ فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد تقریباً22لاکھ رہ گئی۔ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست برائے 2021 جاری کی ہے جس کے مطابق فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 935000 کی کمی آئی ہے۔ 2لاکھ فعال ٹیکس دہندگان نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این)رکھنے والے ان لوگوں کی تعداد کا ایک تہائی ہیں جو پاکستان میں بزنس تو کررہے ہیں مگر ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے۔ ایف بی آر کے ترجمان سید ندیم رضوی  نے کہا کہ قابل تشویش بات یہ ہے کہ لوگ 100 فیصد زائد ٹیکس ادا کرنے کیلئے تو تیار ہیں مگر وہ ٹیکس سسٹم کا حصہ بننے پر راضی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن