پنجاب پولیس کے دستے یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرینگے
لاہور(نمائندہ خصوصی) 23مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈمیں پنجاب پولیس کے دستے بھی شرکت کرینگے۔ ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوم پاکستان پریڈ میں پنجاب پولیس کے دستے کی شرکت کیلئے تمام تیاریاں اور انتظامات کرلئے ہیں۔