اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ‘ 4کلو افیون ‘7کلو چرس برآمد‘3ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے جلوپارک کے قریب تلاشی کے دوران مزدے، کار اور موٹر سائیکل سوار سے تقریبا 4.2 کلو گرام افیون اور 7.2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔منشیات کو بڑی مہارت کیساتھ گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔تین ملزمان عبدالودود، شوکت علی اور گل رحیم لاہور، راولپنڈی اور چارسدہ کے رہائشی ہیں۔